دل دکھا، مریم صفدر،مودی اور ہندوستانی میڈیا کی جگتیں یاد رہیں گی، شہباز گل

Shehbaz Gill

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے دورہ ختم کرنے سے دل دکھا،مریم صفدر،مودی اور ہندوستانی میڈیا کی جگتیں یاد رہیں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں شہباز گل نے کہا کہ ہاں مانتا ہوں کہ ایک پاکستانی کے طور پر دل اداس ہے،میں بھی تکلیف میں ہوں۔

یاد رکھیں ہم پاکستانی ہیں، ہم ہار نہیں مانتے،جس جس نے پاکستان سے برا کیا وہ بھلے نواز ہو یا مودی،نامراد بے توقیر ہوا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے نہیں کھیلنا نا کھیلیں،اس سے ہمارے ملک کے وقار کا کوئی مسئلہ کیوں ہو،ہماری پولیس اور افواج نے پوری سیکیورٹی فراہم کی ۔

شہباز گل نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم مطمئن تھی تو ہی آئے تھے،نیوزی لینڈ کی ٹیم اسٹیڈیم آئی پریکٹس کی سب ٹھیک تھا، ان کے اپنے ملک میں دہشتگردی ہوئی لیکن بعد میں ہماری ٹیم گئی، یہ ظرف ظرف کی بات ہے۔


متعلقہ خبریں