الیکشن کمیشن نے وفاقی وزرا فواد چودھری اور اعظم سواتی کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ہم نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے وفاقی وزرا کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے مسترد کر دیئے اور اعظم سواتی سے الزامات کے ثبوت مانگنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے پیمرا سے متعلقہ ریکارڈر طلب کیا ہے جب کہ ایوانِ صدر، سینیٹ کمیٹی کی کارروائی اور میڈیا بریفنگ سے متعلق ریکارڈ مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
الیکشن کمیشن انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کے ساتھ فریق بنا ہوا ہے، اعظم سواتی
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزرا کے خلاف نوٹس کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر سینیٹ قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور میں وفاقی وزیر اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
انہوں نے الیکشن کمیشن پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپوزیشن نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں۔