کاربن ڈائی آکسائیڈ کو ہوا سے کھینچ کر چٹان میں تبدیل کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے پلانٹ نے یورپی ملک آئس لینڈ میں کام شروع کیا ہے۔
4 یونٹس پر مشتمل پلانٹ کو “اورکا” کا نام دیا گیا ہے، جس کا ہر یونٹ 2 دھاتی باکسز پر مشتمل ہے، اور سے شپنگ کنٹینر کی طرز میں ڈیزائن کیا گیا ہے.
پلانٹ کو سوئٹزر لینڈ کی کمپنی کلائم ورکس اور آئس لینڈ کی کمپنی کارب فکس نے تیار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زمین کی فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ تاریخ کی بلند ترین سطح پر
کمپنی نے دعوی کیا ہے کہ یہ پلانٹ ہر سال ہوا میں موجود 4 ہزار ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کی صفائی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ مقدار 870 گاڑیوں سے خارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار کے برابر ہے جبکہ اس پلانٹ کی لاگت ایک سے ڈیڑھ کروڑ ڈالرز ہے۔
Today our vision becomes reality.
With our Icelandic partners @Carbfix and ON Power, we launch #Orca, the world’s first large-scale #DirectAirCapture and storage plant.
The launch will be live-streamed at 5pm CET / 3pm GMT / 11am EST via the link below: https://t.co/6oEAtK0ZlG pic.twitter.com/zOA5UNUshE— Climeworks (@Climeworks) September 8, 2021
کاربن ڈائی آکسائیڈ کو اکٹھا کرنے کے لیے پلانٹ کے پنکھوں کو استعمال کیا جاتا ہے جو ہوا کو کلکٹر میں اکٹھا کرتا ہے جس کے اندر ایک فلٹر میٹریل بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جرمنی میں ہائیڈروجن ٹرینیں چلیں گی
ماہرین کا ماننا ہے کہ اس طرح کی ٹیکنالوجی موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف جنگ میں ایک اہم ٹول ثابت ہوسکے گی۔ مگر ناقدین کا کہنا تھا کہ یہ ٹیکنالوجی بہت مہنگی ہے اور اسے بڑے پیمانے پر استعمال کرنے میں کئی دہائیاں لگ سکتی ہیں۔