ملک میں کورونا کے باعث مزید 83 افراد جاں بحق ہوگئے

فائل فوٹو


پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 83 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 580ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید3 ہزار 689 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 97 ہزار 887 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 61 ہزار 128 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔گزشتہ24گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: 24 اضلاع، 15 ستمبر تک تعلیمی ادارے و انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند، جمز پر پابندی

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 42 ہزار 401، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 67 ہزار 154، پنجاب میں 4 لاکھ10 ہزار 463، اسلام آباد میں ایک لاکھ ا2 ہزار 94، بلوچستان میں 32 ہزار 517، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 131 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 127ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 171 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار89 ،خیبرپختونخوا 5 ہزار 200، اسلام آباد 884، گلگت بلتستان 179، بلوچستان میں 342 اور آزاد کشمیر میں 715 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں