نیوزی لینڈ سیریز سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا


قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق محمد نواز کا کورونا ٹیسٹ اسلام آباد آنے پر کورونا ٹیسٹنگ پر مثبت آیا ہے جس کے بعد انہیں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق قومی اسکواڈ میں شامل دیگر تمام ارکان کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں۔ قومی اسکواڈ میں شامل دیگر ارکان کو 10 ستمبر سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کی اجازت ہو گی۔

خیال رہے کہ 18 سال بعد نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 3 ون ڈے اور 5 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کیلئے 11 ستمبر کو اسلام آباد پہنچے گی۔

دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز 17 ستمبر سے 3 اکتوبر تک جاری رہے گی۔


متعلقہ خبریں