پی ٹی آئی نے بلدیاتی انتخابات کے لیے کمر کس لی

انتخابی مہم

الیکشن مہم کا وقت ختم


وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں  بلدیاتی انتخابات  کی تیاریوں سے متعلق غور کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان  نے ملک بھر میں پارٹی کو متحرک کرنے کی ہدایت کر دی۔  ذرائع کے مطابق  پی ٹی آئی  کے چیف آرگنائزر سیف اللہ ملک کے مختلف علاقوں کے دورے کریں گے

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ

سیف اللہ نیازی دوروں کی ابتدا جنوبی پنجاب سے کریں گے۔ سینیٹر سیف اللہ خان نیازی 11 ستمبر کو بہاولنگر جائیں گے۔
جنوبی پنجاب کے دوروں میں سینیٹر عون عباس بپی بھی ہمراہ ہوں گے۔ دوروں میں سینیٹر سیف اللہ نیازی مقامی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی ہدایت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں آئندہ سال مارچ سے اپریل کے درمیان 2 مراحل میں بلدیاتی انتخابات کرائے جانے کا امکان ہے۔

پہلے مرحلے میں انتخابات غیرجماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔ دیہی علاقوں میں ویلج کونسل انتخابات کرائے جائیں گے جب کہ شہری علاقوں میں نیبرہوٹ کونسل انتخابات کرائے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے کے بعد تحصیل مئیر کے انتخابات کرائے جائیں گے، 9 میٹروپولیٹن کارپوریشنز کے مئیر کے جماعتی بنیادوں پر انتخابات کرائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن: پی ٹی آئی نے فوج تعینات کرنیکا مطالبہ کردیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر سیالکوٹ کو خصوصی طور پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کا درجہ دیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ  30 دسمبر کو موجودہ بلدیاتی انتخابات کی مدت ختم ہوجائے گی۔


متعلقہ خبریں