کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں گھر کی چھت گر نے سےماں اور 3 بچے جاں بحق ہو گئے.
پولیس حکام کے مطابق واقعہ بارش کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے حادثاتی طور پر قصبہ کالونی کی آبادی ایم پی آر کالونی کی گلی نمبر 15 میں پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بارش، سڑکوں پر پانی جمع، بجلی معطل
عینی شاہدین کے مطابق گزشتہ رات ہونے والی بارش کے باعث مٹی کا تودا گھر پر گرنے سے مکان کا کچھ حصہ گر گیا ۔ خاتون اور اس کے بچے کمرے میں سو رہے تھے کہ اس دوران یہ مکان منہدم ہو گیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ صبح سویرے پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس، رینجرز اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے منہدم ہونے والے مکان کا ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر ملبے سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں جو گھر میں رہائش پذیر خاتون ان کی دوبیٹیوں اور ایک بیٹے کی ہے۔ پولیس کے مطابق لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی والے ہو جائیں تیار!!! ابھی اور بادل برسیں گے
یاد رہے کہ گزشتہ رات کراچی میں مسلسل بارش سے کئی علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہو گیا تھا ۔ سڑکیں اور گلیاں بھی زیر آب آگئیں تھیں۔