افغانستان: عامرلیاقت کو مارا جانیوالا پاکستانی کرنل قرار دے دیا


افغانستان کے ایک صحافی نے پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ’ کرنل عادل پنجشیر میں لڑائی کے دوران مارا گیا‘۔

افغانستان سے خبریں رپورٹ کرنے والے معروف صحافی نور قریشی نے عامر لیاقت کی تصویر اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

صحافی کی فالورز کی تعداد34ہزار سے زائد ہے۔ عامر لیاقت کی اس تصویر کو11 سو لوگوں نے ری شیئر کیا ہے۔

یاد رہے اس سے قبل بھارتی میڈیا نے ڈاکٹر عامرلیاقت کی تصویر کا غلط استعمال کیا تھا۔

مذکورہ صحافی اس سے قبل بھی پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے چند روز قبل ٹویٹ کیا تھا کہ

پاکستانی فضائیہ پنجشیر میں اپنے ڈرونز کو آزما رہی ہے۔ جس میں بے گناہ افراد ہلاک ہو رہے ہیں۔ یہ لڑائی شدید ہے ان میں ہزاروں طالبان ہیں جن میں سینکڑوں پاکستانی بھی شامل ہیں۔ پاکستان پورے صوبہ پنجشیر کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

 


متعلقہ خبریں