بھارتی ارب پتی کاروباری شخصیت کی دولت میں گذشتہ جمعہ کو 3 ارب 70 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امبانی نے توانائی کے اہداف میں اضافہ کیا جس پر ان کی فلیک شپ کمپنی کے حصص میں ایک ہی دن میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بلوم برگ ارب پتی انڈیکس کے مطابق ایشیا کے امیر ترین شخص موکیش امبانی کی دولت اب 92.6 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے، اور توقع کی جا رہی ہے کہ وہ بہت جلد 100 ارب ڈالر کے اثاثے رکھنے والے عالمی کھرب پتی کلب میں شامل ہوجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امبانی خاندان کا بھارت میں دنیا کا سب سے بڑا چڑیا گھر بنانے کا اعلان
اس وقت بلوم برگ کی رپورٹ میں دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں امبانی کا 12 واں نمبر ہے۔
امبانی کی کمپنی ہندوستانی مارکیٹ میں ایک اہم کھلاڑی بن چکی ہے اس نے فیس بک سمیت سرمایہ کاروں کے تعاون سے اپنے ڈیجیٹل آپریشنز پر پچیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔
اس سال امبانی نے کلین انرجی میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ایک غیر معمولی منصوبے کا افتتاح کیا تھا جو ہندوستان کی سب سے اہم کمپنی کے لیے ایک نیا مرکز ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جیف بیزوس کو بڑا جھٹکا، امریکی حکومت نے ایلون مسک کا ساتھ دیا
اس وقت بلومبرگ انڈیکس کے مطابق جیف بیزوس دنیا کے امیر ترین شخص ہیں، ان کے اثاثے اس وقت 191 ارب ڈالر جبکہ ایلون مسک کے اثاثے 190 ارب ڈالر ہیں۔
وبا کے دوران بھی ایمازون نے ریکارڈ کاروبار کیا اور گزشتہ سال کے مقابلے میں دوگنا منافع حاصل کیا۔ کمپنی نے ایک سہ ماہی میں 100 ارب ڈالر سے زیادہ آمدنی حاصل کی۔