دنیا بھر کے کئی ممالک میں ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام ڈاؤن ہو گئی جس کی وجہ سے صارفین کو اس کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ڈاؤن ڈیٹیکٹر نامی ویب سائٹ سے معلوم ہوا ہے کہ جمعرات کو اب تک انسٹاگرام کے 6 ہزار سے زائد صارفین نے ایپ میں مسائل کی اطلاع دی ہے۔
دوسری جانب ٹوئٹر پر بھی صارفین نے انسٹاگرام کے استعمال میں مشکلات سے آگاہ کیا ہے۔
انسٹاگرام کو تاریخ پیدائش بتانا لازمی
اگرچہ ایپ کی بندش کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے، جن لوگوں نے انسٹاگرام میں مسئلے سے آگاہ کیا ہے ان میں سے 51 فیصد نے بتایا ہے کہ وہ ایپ تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے، 29 فیصد نے کہا کہ انہیں سرور کے مسائل ہیں اور 21 فیصد کو انسٹاگرام ویب سائٹ کے ساتھ مسائل کا سامنا ہے۔
ٹوئٹر پر اس وقت انسٹاگرام از ڈاون ٹرینڈ کر رہا ہے۔ ایک صارف نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ انہیں لگا کہ ان کا انٹرنیٹ مسئلہ کر رہا مگر اصل مسئلہ انسٹاگرام میں ہے۔