بینظیر بھٹو کو شادی پر کس نے تیار کیا تھا؟


اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم بینظیر  بھٹو اور آصف علی زرداری کی یادگار شادی آج بھی پاکستانیوں کے ذہنوں پر تقش ہے۔

ان کی شادی پر انہیں دلہن بنانے کے لیے معروف میک اپ آرٹسٹ طارق امین کی خدمات لی گئیں، جس کی تصدیق طارق امین نے نے انسٹا اسٹوری کے ذریعے کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Tariq Amin (@tariqaminofficial)


میک اپ آرٹسٹ کی جانب سے ایک اسٹوری شیئر کی گئی ہے جس میں وہ بتا رہے ہیں کہ انہیں بینظیر بھٹو کی شادی کے روز دلہن بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

طارق امین کا کہنا تھا کہ بینظیر ایک ایسی شخصیت تھیں جنہوں نے ان کے کیرئیر کونئی پہچان اور نئی اڑان دی، انسٹاگرام پر طارق امین نے  بینظیر کی شادی کی تصویر بھی شئیر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Irfanistan (@irfanistan)

اس سے پہلے بھی طارق امین کی جانب سے بینظیر بھٹو کی شادی کی تصویر شیئر کی گئیں تھیں، جس کے ذریعے وہ اپنی اس خوبصورت یادگار یادوں کو یاد کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کی شادی 18دسمبر 1987 کو کراچی میں ہوئی تھی۔

 

 


متعلقہ خبریں