86 سالہ شہری نے گھوڑا گاڑی کی دوڑ جیت لی


 امریکہ میں سالانہ گھوڑا گاڑی ریس کا انعقاد کیا جاتا ہے، جسے اس سال 86 سالہ کھلاڑی نے اپنے نام کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

ایک ماہ قبل ہی اپنی 86 ویں سالگرہ منانے والے ٹونی ڈینڈیو نے نیوجرسی میں ہونے والی فری ہولڈ ریس وے میں نہ صرف حصہ لیا بلکہ اس میں کامیابی بھی حاصل کی۔

ٹونی ڈینڈیو کے گھوڑے کا رجسٹریشن نمبر پانچ تھا جس کے ساتھ بندھی چھوٹی گاڑی سے دوڑتے ہوئے وہ یہ مقابلہ جیت گئے۔ ٹونی نے ایک میل کا فاصلہ صرف ایک منٹ 59 سیکنڈ اور دو ملی سیکنڈ میں مکمل کرتے ہوئے اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے بلند ترین لگژری ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ کا افتتاح

اس سے پہلے یہ ریکارڈ جارج مک کینڈلیس کے پاس تھا جنہوں نے 1994 میں  83 سال کی عمر میں یہ ریس جیتی تھی۔

یہ پہلی مرتبہ نہیں تھا جب ٹونی نے اس مقابلے میں حصہ لیا، وہ بچپن سے گھوڑا گاڑی کے شوقین رہے ہیں اور یہ ان کی 234 ویں فتح بھی تھی کیونکہ وہ کئی دہائیوں سے اس ریس میں شریک ہورہے ہیں اور بہترین کھلاڑی تصور کئے جاتے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں