کراچی: سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا، ڈرائیور نے ڈمپر ریورس کرنے کے دوران سوئے ہوئے 2 افراد پر ڈمپر چڑھا دیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے جاں بحق ہونےوالوں کی عمریں 15 اور16سال کے درمیان ہیں۔ 15سالہ عبدالجباراور16سالہ ارباز دونوں لڑکے پینچر کی دکان پر کام کرتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بیوی کے جھگڑے سے بچنے کیلئے تھانے کو آگ لگا دی
پولیس نے ڈمپراسٹینڈ سے مشتبہ ڈرائیورکوحراست میں لے لیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ زیرحراست ڈرائیور سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔