آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سینئر وزیر سردار تنویر الیاس نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سردار تنویر الیاس ممبر اسمبلی کے طور کام جاری رکھیں گے۔
ذرائع کے مطابق سینئر وزیر سردار تنویر الیاس کابینہ کے پہلے اجلاس میں بھی شریک نہ ہوئے۔
دوسری جانب تنویر الیاس کے ترجمان نے مستعفی ہونے کی اطلاعات کی تصدیق یا تردید سے انکار کر دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق سردارتنویر الیاس اسلام آباد سے باہر ہیں،وہ کابینہ کے ہونے والے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔