انسداد دہشتگردی فورس (سی ٹی ڈی) نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کارروائی کرتے ہوئے 11 مبینہ دہشت گرد ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع پرمستونگ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جس میں دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے زیر استعمال کمپاونڈ سے اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔ ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ:سی ٹی ڈی کی کارروائی میں5 دہشتگرد ہلاک
ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم کے کارندوں نے صوبے میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہے، جس پر ان کے خلاف کارروئی کی گئی۔