گاڑی کی نمبر پلیٹ 16 کروڑ میں فروخت


دبئی میں خصوصی نمبر پلیٹس کی نیلامی میں ای ففٹی فائیو نمبر کی پلیٹ  16 کروڑ میں فروخت ہو گئی ہے۔

دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے گزشتہ روز کاروں کی خصوصی نمبر پلیٹس کی نیلامی کی گئی، ڈبلیو 29 کی دو اعشاریہ پانچ ملین درہم جبکہ ایکس 35 کی بولی دو اعشاریہ چار ملین درہم کی رہی۔

یہ بھی پڑھیں :اوڈی کی سائنس فکشن گاڑی متعارف

دبئی میں کاروں کی خصوصی نمبر پلیٹس کیلئے 36 ملین درہم سے زائد کی بولیاں لگائی گئیں، نیلامی میںآر ٹی اے” نے سو قسم کی ڈبل، ٹرپل، چار گنا اور پانچ اعداد والے نمبروں کی بولیاں لگوائیں۔

یہ بھی پڑھیں :بوگاٹی کی93کروڑ روپے مالیت کی گاڑی سڑکوں پر نہیں دوڑے گی

عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ، آر ٹی اے نے ہوٹل مینجمنٹ کے تعاون سے نیلامی کے مقام پر تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی تھیں۔ نیلامی میں محدود نشستیں لگائی گئی تھیں اور بولی کی جسٹریشن بھی ہال ہی میں کی جا رہی تھی۔

 

 


متعلقہ خبریں