کورونا ویکسی نیشن کامیاب بنانے کیلئے طلبہ سے مدد لینے کا فیصلہ

موڈرنا ویکسین فائزر اور جانسن اینڈ جانسن سے زیادہ مؤثر

فوٹو: فائل


لاہور انتظامیہ نے عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف جاری ویکسی نیشن کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لی طلبہ سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا ویکسین : 2 ڈوز مفت، بوسٹر کے پیسے دینا ہوں گے

کمشنر لاہور کے مطابق ویکسی نیشن کے لیے ضلعی انتظامیہ کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ کی مدد حاصل کرے گی۔

اس حوالے سے طلبا کیلئے 6 ہفتوں پر مشتمل انٹرن شپ پروگرام متعارف کرادیا گیا ہے۔ انٹرن شپ پروگرام میں 16 سے 35 سال کی عمر کے طلبہ شامل کیے جائیں گے۔

کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن مہم کے دوران طلبہ مختلف محکموں کے ساتھ کام کریں گے۔


متعلقہ خبریں