واشنگٹن: امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہو گی امداد طالبان کے پاس نہ جائے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترجمان امریکی وزارت خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ امریکہ افغان عوام کی بڑے پیمانے پر انسانی امداد جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش اور کوشش ہو گی کہ امداد طالبان کے پاس نہ جائے تاہم امریکہ مختلف ذرائع سے افغان عوام سے انسانی امداد کے عہد کو نبھائے گا۔
طالبان کے افغانستان پر کنٹرول کے بعد گزشتہ روز امریکہ کی جانب سے ننگرہار میں ڈرون حملہ کیا گیا۔ امریکہ نے دعویٰ کیا کہ حملے میں داعش جنگجوؤں کے مبینہ ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر جوبائیڈن کو افغانستان میں داعش پر حملے کا منصوبہ پیش
امریکی سینٹرل کمانڈ کے کپتان بل اربن کا کہنا تھا کہ داعش خراسان کے منصوبہ ساز کو ٹارگٹ کر کے ہلاک کیا گیا اور حملے میں عام شہری نشانہ نہیں بنے۔