پاکستانی گلوکار شہزاد رائے نے بھارتی اداکار اور مودی سرکار کے بڑے حمایتی اداکار انوپم کھیر کا جھوٹ پکڑ لیا۔
انوپم کھیر نے موسیقی آلات کے بغیر بینڈ پرفارمنس کرنے والے بچوں کی ویڈیو ٹوئیٹر پر شئیر کرتے ہوئے انہیں بھارتی بچے قرار دے دیا، اور ساتھ ہی اپنی فوج کی تعریفوں کے پل باندھنا شروع کر دئیے کہ ان بچوں نے فوجی دھن کا انتخاب کیا کیونکہ یہ جانتے ہیں کہ اصل طاقت کہاں ہے۔
آخر میں انوپم کھیر نے صارفین سے پوچھا کہ یہ بچے کہاں کے ہیں؟
Sir @AnupamPKher Thanks for sharing the video I shared a few days back. You say that these talented kids are from Bharat, a humble correction, these kids are in fact from Hunza, Pakistan. I am in touch with them and have sent them all the musical instruments they need. https://t.co/KBxzEIFBvV
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) August 27, 2021
اس پر پاکستانی گلوکار شہزاد رائے میدان میں آگئے اور انوپم کھیر کو ٹیگ کر کے پہلے تو بچوں کے لیے کہے جانے والے تعریفی جملوں کا شکریہ ادا کیا پھر لکھا کہ سر آپ نے ان بچوں کو بھارت کا کہا ہے لیکن اصل میں یہ پاکستان کے علاقے گلگت بلتستان کی وادی ہنزہ سے تعلق رکھتے ہیں، اور وہ ان سے رابطے میں ہیں اور موسیقی کے آلات بھی بھجوا چکے ہیں۔
چند روز قبل شہزاد رائے نے موسیقی آلات کے بغیر بینڈ پرفارمنس دیتے بچوں سے متاثر ہو کر مداحوں سے ان کا پتا معلوم کرنے کو کہا تھا۔
گلوکار اور سماجی کارکن نے سوشل میڈیا پر موسیقی کے آلات کے بغیر شاندار بینڈ پرفارمنس دیتے بچوں کی ویڈیوبھی شئیر کی تھی۔
شہزاد رائے نے مداحوں سے گزارش کی تھی کہ اگر کوئی یہ بتادے کہ ان بچوں کا تعلق کس علاقے سے ہے تو وہ موسیقی کے آلات ان بچوں کو پہنچا دیں گے۔

