بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان اپنی دیرینہ ساتھی گوری سپراٹ سے نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب اتوار کے روز ممبئی میں عامر خان کی رہائش گاہ پر سادگی سے منعقد ہوئی، جہاں دونوں نے اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت اپنی شادی رجسٹر کروائی، تقریب میں صرف قریبی اہل خانہ اور دوستوں نے شرکت کی۔
رپورٹس کے مطابق عامر خان کے بچوں جنید، آئرہ اور آزاد سمیت متعدد قریبی عزیز تقریب میں موجود تھے۔
عامر خان اور گوری سپراٹ ایک دوسرے کو تقریباً 25 برس سے جانتے تھے، تاہم 2024ء میں دوبارہ رابطہ ہونے کے بعد ان کا رشتہ مضبوط ہوا۔
عامر خان نے مارچ 2025ء میں اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر پہلی بار گوری کو اپنی گرل فرینڈ کے طور پر عوام کے سامنے متعارف کروایا تھا۔
کیا عمران عباس نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا؟
یہ عامر خان کی تیسری شادی ہے، اس سے قبل وہ رینا دتا اور اس کے بعد فلم ساز کرن راؤ سے شادی کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی دن سے مسٹر پرفیکشنسٹ کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا سمیت بھارتی میڈیا پر زیر گردش تھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کی نئی اہلیہ گوری اسپریٹ نے یونیورسٹی آف آرٹس لندن سے فیشن، اسٹائلنگ اور فوٹوگرافی میں ڈگری حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ وہ ایک پروفیشنل ہیئر ڈریسر بھی ہیں۔
اس وقت گوری اسپریٹ عامر خان کے پروڈکشن ہاؤس عامر خان فلمز میں ہی کام کر رہی ہیں۔ گوری کا ایک 6 سالہ بیٹا بھی ہے، تاہم ان کے پہلے شوہر کے بارے میں فی الحال کوئی معلومات دستیاب نہیں۔
