مشکل شکار، شکاری بیکار


بھوکے چیتے کو اس کے شکار نے ہی چکرا کر رکھ دیا، جنوبی افریقہ کے نیشنل پارک میں چیتے نے اپنی بھوک مٹانے کے لیے مشکل شکار کا انتخاب کر لیا۔

” سہیہ ” کانٹے دار جانور نے چیتے کو اپنے پیچھے خوب گھمایا، کہ شکاری کو شکار ہی بھول گیا۔

اس دوران کئی گاڑیوں نے اس انوکھے مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں قید کیا، سیاحوں کا کہنا تھا کہ چیتے اور سہیہ میں یہ کھیل ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں: شکاری خود شکار بنتے بنتے بچ گیا

چیتے نے بہت کوشش کی کہ کسی طرح اس جانور کو شکار بنا کر اپنی بھوک مٹا سکوں لیکن اس کے ہاتھ میں سوائے کانٹوں کے کچھ نہ آیا۔

سہیہ نے بھی اس دوران میدان چھوڑنے کی کوشش نہیں کی، اور ڈٹ کے پرسکون انداز میں مقابلہ کیا۔

بالاخر بے بس چیتے نے ہار ماننے میں ہی اپنی آفیت سمجھی اور باہمی اتفاق سے ایک دوسرے سے الگ الگ راہیں لے کر وہاں سے چلتے بنے۔

یہ بھی پڑھیں:28 ہزار سال پرانا شیرمل گیا

اس سے پہلے 2019 میں بھی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں چیتے نے اسی جانور کو شکار کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم اسے تب بھی اسی طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

چیتے افریقہ، مغربی اور وسطی ایشیا، جنوبی روس، برصغیر پاک و ہند اور مشرقی ایشیا سمیت وسیع علاقوں میں پائے جاتے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں