سی ویو پر پھنسےجہاز کو نکالنے کاآپریشن کامیاب ہوتے ہوتے رہ گیا


کراچی میں سی ویو پر پھنسے بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 کو نکالنے کے لیے  آپریشن آج بھی مکمل نہ ہو سکا.

جہاز کا ری فلوٹنگ آپریشن مشکلات کا شکار ہوگیا۔ جہاز کو ٹگ کےذریعے سمندر کی جانب گھسیٹنے کی کوشش کی گئی۔ایک ہزار میٹر تک جہاز کو گھسیٹا گیا لیکن رسے ٹوٹنے پر جہازپھر ڈینجر زون میں داخل ہوگیا۔

ایک سو اسی ڈگری پر جہاز نےپوزیشن تبدیل کی تو جہازکو ٹگ بوٹ سپورٹ نہ دےسکی۔ جہازدوبارہ فلوٹ ہوتا ہوا ساحل کےقریب پہنچ گیا۔حکام کاکہنا ہے کہ پیر سے اب تک جہاز کو 1000میٹر تک سمندر میں گھسیٹا جاچکاتھا۔

یہ بھی پڑھیں: سی ویو پر پھنسے جہاز کو نکالنے میں ایک اور دشواری، ٹگ بوٹ بھی متاثر

شپنگ ایجنٹ کیپٹن عاصم نے ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جہاز کو پلان کے مطابق ایک ٹگ بوٹ اور کرین بردار بوٹ کے ذریعے سمندر میں کھینچا گیا۔انکا کہنا ہے کہ آپریشن ناکام نہیں ہوا۔جہاز کو 1000 میٹر تک سمندر میں کھینچ لیا گیا تھا۔ ٹگ سے جہاز کو کھینچنے کے دوران رسہ ٹوٹ گیا۔

انہوں نے بتایا کہ جہاز کے انجن بھی چل رہے تھے۔ رسہ ٹوٹنے کی وجہ سے آپریشن ملتوی کرنا پڑا۔ رسے کو دوبارہ جوڑنے کے بعد آپریشن شروع کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ساحل پرپھنسے جہاز کو نکالنے والی کرین شپ خود ریت میں پھنس گئی

یادرہے کہ کراچی کے ساحل پر کنٹینروں سے لدا کارگو بحری جہاز 21 جولائی کو ریت میں آپھنسا تھا جسے نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔کے پی ٹی کے ترجمان کے مطابق جہاز کا انجن کمزور ہونے کی وجہ سے جہاز اونچی لہروں کے باعث ساحل پر آگیا۔


متعلقہ خبریں