امریکہ نے فائزر ویکسین کے استعمال کی مکمل منظوری دیدی

امریکہ نے فائزر ویکسین کے استعمال کی مکمل منظوری دیدی

امریکہ نے فائزر کمپنی کی تیار کردہ کورونا ویکسین کے مکمل استعمال کی منظوری دے دی، جس کے بعد یہ دنیا میں مکمل منظوری حاصل کرنے والی ویکسین پہلی بن گئی۔

اس سے قبل فائزر ویکسین کو دسمبر 2020 دنیا میں سب سے پہلے ہنگامی طور پر استعمال کی منطوری دی گئی تھی۔

امریکا کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی ای) نے کہا ہے 16 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے فائزر ویکسین کی دو خوراک کے استعمال کی مکمل منظوری دے دی گئی ہے۔

یہ پڑھیں: فائزر کی دو خوراکوں میں کتنا وقفہ ہونا چاہیے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

یہ منظوری ایسے وقت میں دی گئی ہے جب امریکی شہریوں کی ایک بڑی تعداد کو کورونا ویکسین کے بارے میں شکوک و شہبات کا شکار ہے۔

ایف ڈی ای نے کہا ہے کہ فائزر ویکسین کی مکمل منظوری سے لوگوں میں اس کی ویکسینیشن کے حوالے سے حوصلہ افزائی ہوسکے گی۔

ایف ڈی ای نے بتایا کہ فائزر نے امریکہ سمیت دیگر ممالک کے کلینکل ٹرائل میں شامل 44 ہزار افراد کا ڈیٹا جمع کرایا تھا، جس کی جانچ پڑتال کے بعد اس ویکسین کے مکمل استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔ استعمال

اید ڈی ای کے مطابق ڈیٹا کی جانچ پڑتال سے ثابت ہوا کہ فائزر کی تیار کردہ ویکسین بیماری کی روک تھام میں 91 فیصد تک مؤثر ہے۔


متعلقہ خبریں