وفاقی شریعت عدالت کے سابق چیف جسٹس ریاض احمد خان سپرد خاک

وفاقی شریعت عدالت کے سابق چیف جسٹس ریاض احمد خان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

وفاقی شریعت عدالت کے سابق چیف جسٹس ریاض احمد خان  کو ان کے آبائی شہر نوشہرہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں  ججز ، وکلا، سرکاری اور عسکری حکام کے علاوہ بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

سابق چیف جسٹس وفاقی شریعت کورٹ ریاض احمد خان گزشتہ روز 69 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔


جسٹس ریاض احمد خان 7 مارچ 2015 سے 14 مئی 2017 تک وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس رہے۔

جسٹس ریاض احمد خان نے میٹرک ایڈورڈ کالج پشاور سے پاس کیا۔ انہوں نے پشاور یونیورسٹی سے پولیثیک سائنس میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔

مزید پڑھیں:احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک انتقال کر گئے

جسٹس ریاض احمد خان نے ایل ایل بی کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی سے حاصل کی۔ 1977 میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کرکے سول سروسز جوائن کیا۔

وہ خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں سول جج تعینات رہے۔ سال 2010 میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج مقرر ہوئے اور اگست 2014 کو ریٹائر ہوئے۔

 


متعلقہ خبریں