خلاوں کی سیر کرنے والے ایمازون کے بانی جیف بیزوس کو اب آئسکریم کے لیے اپنے گھر سے نکلنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ کیونکہ انہوں نے اپنے گھرہی میں آئسکریم کون کی مشین لگوا لی ہے۔
دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کے ساتھ جیف بیزوس ایک عام انسان ہیں جوعام سی ہی خواہشات رکھتے ہیں۔ بیزوس نے کون آئسکریم مشین جسے سی وی ٹی سافٹ سرور نامی آئسکریم مشین کمپنی نے تیار کیا ہے اپنے گھر میں نصب کرایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جیف بیزوس تاریخ کا امیر ترین شخص قرار
جیف بیزوس کے کئی ارب سے زیادہ مالیت کی جائیداد میں اس مشین کی خریداری کا حیران کن انکشاف بھی اسی کمپنی نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کیا ہے۔ کمپنی نے لکھا کہ وہ بھی یہ نیوز دیتے ہوئے حیران ہیں اور ابھی تک اس بات کا یقین نہیں کر سکے ہیں کہ دنیا کا امیر ترین شخص اب ان کا کلائینٹ ہے۔
کمپنی نے پوسٹ میں بتایا کہ اب دنیا کا امیر ترین شخص ہفتے کے 7 دن 24 گھنٹے اپنے گھر میں آئسکریم سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔
View this post on Instagram
مشین کی قیمت تو بتائی نہیں گئی تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ مشین جتنی بھی مہنگی ہو اربوں ڈالرز کے مالک جیف بیزوز کے لیے وہ کوئی اہمیت نہیں رکھتی ہوگی۔
جیف بیزوس 211 ارب ڈالرز ملکیت کے ساتھ تاریخ کے سب سے امیر آدمی بن گئے ہیں۔ جولائی میں شائع ہوئی بلوملبرگ کی رپورٹ کے مطابق بیزوس کی کل مالیت 8.4 ارب ڈالرز ہے۔