کابل سے پاکستانیوں اور غیرملکیوں کے انخلا کیلئے پاکستانی سفارتخانہ متحرک


کابل سے پاکستانیوں اور غیرملکیوں کے انخلا کیلئے پاکستانی سفارتخانہ متحرک ہے۔

افغانستان میں پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے کہا پاکستانی سفارتخانے نے غیر ملکیوں سمیت مزید 225 افراد کو کابل ایئر پورٹ سے روانہ کیا ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ ان افراد میں ترکی اور امریکا کے شہری شامل ہیں، تمام افراد کو بحفاظت ایئر پورٹ پر ان کی پروازوں تک پہنچایا گیا ہے۔

;

ٹوئٹر پیغام میں منصور احمد خان نے پاکستانی سفارت خانے میں موجود افراد کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔


متعلقہ خبریں