افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر منصوراحمد خان نے کہا ہے کہ صوبہ پنج شیر کے سوا طالبان کا ہر جگہ کنٹرول ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے۔ ہم وہاں تمام دھڑوں کی حکومت چاہتے ہیں، جسے افغان عوام کا اعتماد حاصل ہو، وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ کہا افغان مسئلہ کا کوئی فوجی حل نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ افغان شہری بھی افغانستان چھوڑنا چاہتے ہیں، پاکستانی سفارتخانہ انخلا کےعمل میں معاونت فراہم کر رہا ہے۔
افغانستان: امریکا نے حملے اور انخلا کے وقت پاکستان سے مشاورت نہیں کی، شاہ محمود
منصور احمد خان نے کہا کہ دنیا پاکستانی موقف کی تائید کر رہی ہے،پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانیوں کے انخلا کا بندوبست کیا، کابل میں پاکستانی سفارتخانہ فعال ہے۔

