امریکی ایئر لائنز کے طیارے کابل نہیں جائیں گے، پینٹاگون

پینٹاگون کا مائیکرو سافٹ سے 10 ارب ڈالر کا معاہدہ منسوخ

فوٹو: فائل


امریکہ نے افغانستان سے نکلنے والوں کے لیے نجی ایئر لائنز کےاستعمال کا فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی ایئر لائنز کے طیارے کابل نہیں جائیں گے، تیسرے ملک سے مسافروں کو لفٹ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مختلف امریکی ایئر لائنز کے 18 طیاروں کو استعمال کیا جائے گا۔

دوسری جانب ڈچ حکومت نے اپنے باشندوں کے انخلا کی کوششوں کو مزید محفوظ بنانے کے لیے اضافے فوجی بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

مزید یہ کہ برطانیہ کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ہماری مسلح افواج نے 13 اگست سے اب تک تقریبا 4 ہزار افراد کو افغانستان سے نکالا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ برطانوی فوجیوں کے ذریعے نکالے جانے والوں کی اکثریت افغان ہیں جنہوں نے گزشتہ 20 سالوں میں برطانیہ کی مدد کی ہے۔


متعلقہ خبریں