تحریک انصاف اور ن لیگ نے صوبوں کو مقروض کردیا، عائشہ گلالئی

عائشہ گلا لئی نے شیخ رشید کے خلاف نااہلی کی درخواست دائر کر دی

فوٹو: فائل


راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف گلالئی گروپ کی چیئرپرسن عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے اپنے اپنے صوبوں کو مقروض کردیا ہے اوراب نیب جیسے ادارے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

عائشہ گلالئی نے لاہور روانگی سے قبل راولپنڈی میں ریلی سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کا عذاب ملک بھرمیں ہے لیکن رائے ونڈ میں نہیں ہے، مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کا جن بے قابو ہے، حکمران طبقہ اور افسر شاہی غریب کے دکھ  درد کو نہیں سمجھ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور تحریک انصاف گزشتہ پانچ سالوں میں عوام کو کچھ نہیں دے سکیں جبکہ ہر بڑے منصوبے میں کمیشن کھایا گیا ہے، پاکستان میں غریب تو ٹیکس دیتا ہے لیکن امیر سے ٹیکس وصول نہیں کیا جاتا جبکہ سرکاری اور نجی اسپتالوں میں بھی  زمین آسمان کا فرق ہے۔

عائشہ گلالئی نے سوال کیا کہ کیا مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے عوام کے ووٹ اورغریب کو عزت دی ہے ؟ مریم نواز خاتون ہو کر جھوٹ بولتی ہیں، عوام  نواز شریف کے ساتھ  نہیں، معلوم نہیں کہ اُنہیں کون رپورٹ دیتا ہے کہ عوام اُن کے ساتھ ہیں۔

 


متعلقہ خبریں