افغانستان کیخلاف سیریز: اہم کھلاڑیوں کو آرام دیئے جانے کا امکان


افغانستان کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے قومی ٹیم کے چار اہم کھلاڑیوں کو آرام دیئے جانے کا امکان ہے۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں شیڈول تین میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سمیت محمد رضوان، شاہین آفریدی اور حسن علی کو آرام دیا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بورڈ کی جانب سے یہ فیصلہ کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کو کم کرنے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تناظر میں  لیا گیا ہے ۔ چاروں کرکٹرز گزشتہ ایک سال سے متواتر طور پر مختلف سیریز کھیلتے آ رہے ہیں۔

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ گزشتہ دس ماہ کے دوران ہم مسلسل سیریز کھیلتے آ رہے ہیں اور وہ بھی بائیو ببل میں جو کہ کافی مشکل ہوتا ہے۔

ورلڈ کپ:کھلاڑی پر جوش، ٹیم متحد، اچھی کارکردگی دکھائیں گے، بابر اعظم

انہوں نے کہا کہ ہمارا سب سے اہم ہدف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہے، جس کی وجہ سے ہمارے اہم کھلاڑیوں کو آرام درکار ہے تاکہ وہ ورلڈ کپ کے لیے تازہ دم ہو کر آئیں۔

رضوان نے کہا کہ افغانستان کے خلاف سیریز میں ہمیں بنچ پر موجود کھلاڑیوں کو موقع فراہم کرنا چاہئے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز 3 ستمبر سے سری لنکا میں کھیلی جائے گی۔


متعلقہ خبریں