پاک افغان سرحد کا کنٹرول طالبان نے سنبھال لیا


اسلام آباد: پاک افغان سرحد کا کنٹرول طالبان نے سنبھال لیا جبکہ طورخم بارڈر کو بھی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا۔

پاک افغان سرحد پر افغان طالبان پہنچ گئے اور سرحدوں کا کنٹرول بھی سنبھال لیا۔ جس کے بعد طور خم بارڈر پر حالات معمول پر آنا شروع ہو گئے اور آمدورفت کا سلسلہ بھی بحال ہو گیا ہے۔

افغانستان کی طرف سے بارڈر کا کنٹرول افغان طالبان کے سنبھالنے کے بعد طالبان کے جھنڈے بھی لہرا دیے گئے۔

کورونا ایس او پیز کے تحت سرحد کے آرپار پیدل آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے تاہم جنوبی وزیرستان میں انگور اڈہ پر تاحال آمدورفت بند ہے اور کسی کو بھی سرحد کے آر پار جانے کی اجازت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان کی واپسی اور افغانستان کی تصویری کہانی

افغان فورسز نے غلام خان سرحد کو بھی خالی کر دیا ہے جبکہ افغان حکام کے دفاتر پر بھی طالبان کے جھنڈے لگا دیے گئے ہیں۔

زیروپوائنٹ پر بھی دونوں مالک کی جانب سے آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاک افغان تجارتی گاڑیاں بھی آ جا رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں