جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے افغانستان میں طالبان کی جانب سے 20 سال بعد اقتدار پر واپسی کے بعد انہیں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مولانا فضل الرحمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ افغان طالبان نے افغانستان کو عالمی قوتوں سے آزاد کر دیا۔ امید ہے طالبان پر امن اور مستحکم افغانستان کی تشکیل میں کامیاب ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ “یہی افغان قوم اورہم سب کی آرزو ہے جس کیلئے جے یوآئی پاکستان ہرطرح کا تعاون کرنے کیلئے تیار ہے. ہم صمیم قلب سے تحریک اسلامی طالبان کے امیرمولوی ہیبت اللہ اور ان کے تمام رفقاء کار کو اس عظیم کامیابی اور نئی تاریخ رقم کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ رب متعال سے دوام و استقلال کیلئے دعاگو ہیں”
یہی افغان قوم اورہم سب کی آرزوہےجس کیلئےجےیوآئی پاکستان ہرطرح کاتعاون کرنےکیلئےتیارہے،ہم صمیم قلب سےتحریک اسلامی طالبان کےامیرمولوی ھبة اللہ اوران کےتمام رفقاءکارکواس عظیم کامیابی اورنئی تاریخ رقم کرنےپرمبارکباد پیش کرتے ہیں،رب متعال سے دوام و استقلال کیلئے دعاگو ہیں۔
5/5— Maulana Fazl-ur-Rehman (@MoulanaOfficial) August 16, 2021
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ف نے روز اول سے امریکہ اور نیٹو افواج کے افغانستان پر حملے کو جارحیت اور تجاوز قرار دیا تھا اور طالبان کی طرف سے مزاحمت کو جائز دفاع قرار دیا تھا۔