جاگیر دار سیاست میں آ گئے، ماضی میں چینی مہنگی ہونے پر کچھ نہ کیا گیا، شہباز گل

اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی حمایت نہیں کرتے، ترجمان حکومتِ پنجاب | ہم نیوز

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ سارے جاگیر دار سیاست میں آ گئے، بدعنوان عناصر سے ایک ایک روپیہ وصول کریں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ 2012میں چینی کی قلت پیداہوئی،کرپشن کے خاتمے کےلیے کوشاں ہیں،سب سے اپیل کرتاہوں مافیاکے خلاف عمران خان کاساتھ دیں ۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ: شوگر ملز کو 97 روپے پر چینی فروخت کرنے کی مشروط اجازت

شہباز گل نے کہا کہ 40شوگر ملز کوپہلی بار جرمانہ کیاگیا ،81شوگرملز کو 44ارب روپے کا جرمانہ کیا، 15شوگر ملزنے غیر قانونی طور پرکرشنگ روک دی ہے، ماضی میں چینی مہنگی ہونے پر کسی نے کوئی اقدام نہیں کیا۔

شہباز گل نے کہا کہ پنجاب کے لیے صحت کارڈ کےلیے80ارب روپےکابجٹ رکھا گیا۔


متعلقہ خبریں