سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی

فی تولہ

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی واقع ہوئی ہے۔ اس وقت فی تولہ سونا 900 روپے سستا ہو گیا ہے۔

کل کا سونا آج کی مٹی:55کروڑ کے زیورات پیتل میں تبدیل

ہم نیوز نے سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے حوالے سے بتایا ہے کہ سونے کی قیمت 900 روپے فی تولہ کم ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 7 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 771 روپے کم ہوکر 92250 روپے ہوگئی ہے۔

کراچی: 250 تولہ سونا چوری، فیصل بینک کی زمزمہ برانچ کے مزید7 لاکر ٹوٹنے کا انکشاف

ہم نیوز کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 17 ڈالر کم ہوکر 1730 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں