لاہور: دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ، 3 دہشتگرد ہلاک


لاہور: پنجاب کے شہر لاہور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 3 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے فیروز والا کے علاقے گلشن بابر میں کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے اور دہشت گرد افغان شہری تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: جے ایس بینک کے ملازمین نے اپنے ہی بینک کو 75 کروڑ کا چونا لگا دیا

دہشت گردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹ، 3 ہینڈ گرنیڈ اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔ دہشت گردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی لاہور میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں