ملک میں کورونا وائرس کے وار جاری


پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث مزید 68 افراد جاں بحق ہوگئے۔  ملک بھر میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار 865 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 455 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 67 ہزار 580 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 55 ہزار 2 ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8.09 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں کورونا کے نئے ویرینٹ کی موجودگی کا انکشاف

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 98 ہزار 745، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 47 ہزار 973، پنجاب میں تین لاکھ 63 ہزار 644، اسلام آباد میں 90 ہزار 503، بلوچستان میں 31 ہزار 138، آزاد کشمیر میں 26 ہزار 874 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 703 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 194 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 189، خیبرپختونخوا 4 ہزار 540، اسلام آباد 814، گلگت بلتستان 152، بلوچستان میں 331 اور آزاد کشمیر میں 645 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں


متعلقہ خبریں