کراچی: اورنگی ٹاؤن میں آتشزدگی، 2 بچے جھلس کر جاں بحق

راولپنڈی: ڈائپرز بنانے والی فیکٹری میں لگی آگ 6 گھنٹے بعد بھی بے قابو

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں آتشزدگی سے 2 بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق آگ پر اسرار طور پر لنگرخانے کے لیے لائی گئی لکڑیوں میں لگی۔ آگ لگنے کا واقعہ آستانے سے متصل لنگرخانے میں پیش آیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ لنگرخانے میں لکڑیاں موجود تھیں، بچے کھیل کود میں مصروف تھے۔ لکڑیوں میں پراسرارطور پر آگ لگی تو دونوں بچے لپیٹ میں آ گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ بچوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں