80 فیصد کمائی انڈور ڈائننگ میں ہے، اجازت دیں: آئی آر اے کا مطالبہ

پنجاب کے 4 بڑے شہروں میں انڈور تقریبات پر مکمل پابندی

اسلام آباد ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن (آئی آر اے) نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) سے انڈور ڈائننگ کی سہولت دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کر دیا۔

اس ضمن میں آئی آر اے کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ریسٹورانٹس انڈسٹری این سی او سی کے ایس او پیز کو مکمل فالو کر رہی ہے، ملک میں زیادہ تر ریسٹورانٹس کا 80 فیصد سے زیادہ ان ڈور ڈائننگ پر انحصار ہے۔

خط میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ انڈور ڈائنگ پر پابندی کے باعث فوڈ ڈیلیوری کمپنیوں کو کمیشن کی مد میں 30 فیصد سے زائد دینا پڑتا ہے۔

آئی آر اے نے خدشہ ظاہر کیا کہ مزید پابندیوں سے 80 لاکھ افراد کے روزگار کو خطرہ لا حق ہے۔

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کیلئے این سی او سی کا بڑا فیصلہ

خیال رہے کہ چند روز قبل این سی او سی نے ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں اضافے پر ایک بار پھر شادی ہالز، ہوٹلز میں انڈور آؤٹ ڈورڈائننگ پر پابندی عائد  کردی تھی۔

وزیر منصوبہ بندی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہفتے میں دو روز بازار بند رہیں گے، ریسٹورنٹس میں ان ڈور ڈائننگ بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ہوم ڈلیوری کی چوبیس گھنٹے اجازت ہوگی۔

اسد عمر کے مطابق نئی پابندیوں کا اطلاق 3اگست سے 31 اگست تک ہوگا، کاروبار کے لیے اوقات رات 8 بجے تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہفتے میں دو دن کاروبار بند رہے گا، چھٹی کس دن رکھنی ہے فیصلہ صوبے خود کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ انڈور ڈائننگ بند اور آؤٹ ڈور ڈائننگ رات دس بجے تک کھلی رہے گی، ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری کی 24 گھنٹے اجازت ہو گی۔


متعلقہ خبریں