اسلام آباد: لواحقین کا لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں قتل ہونے والے شہری کے لواحقین نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔

پولیس کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں رائے گئے قتل ہونے والے شہری کا پوسٹ مارٹم مکمل ہو گیا۔ شہری کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا۔

پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد شہری کی لاش لواحقین کے حوالے کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم مہنگائی کے بجائے سندھ پر قابو پانے کیلئے اجلاس بلاتے ہیں، مرتضیٰ وہاب

لواحقین نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج شروع کر دیا جس کی وجہ سے مری روڈ پر ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی اور اطراف مری روڈ پر ٹریفک جام ہو گیا۔

پولیس نے سڑک کھلوانے کے لیے لواحقین سے مذاکرات کیے۔


متعلقہ خبریں