عمران خان جیسے بہروپیے سے نجات قوم اور ملک کی ضرورت ہے، مریم اورنگزیب


مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان جیسے بہروپیے سے نجات قوم اور ملک کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ آپ نے الیکشن بیچا ہے، جیتا نہیں ،آزاد کشمیرالیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزیاں کے بعد آپ نے آج ایک نیا یوٹرن لیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب الیکشن کمیشن کے اختیار اور غیرجانبداری کو تباہ تو آپ نے کیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جس وزیر کو الیکشن کمیشن نے نکالا، جس شخص نے آزاد کشمیر میں گولیاں چلائیں، گالیاں دیں، عمران صاحب نے اسے ہیلی کاپٹر میں ساتھ بٹھا لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب نے 3 بار وزیر کو آزاد کشمیر لا کر الیکشن کمیشن کےحکم کی توہین کی، وہ وقت دور نہیں، جب آپ کی مطلق العنانی عوام کے کٹہرے میں مجرم بن کر جوابدہ ٹھہرائی جائے گی۔

عمران خان کشمیری سفیر بننے کے بجائے کلبھوشن کے وکیل بن گئے، بلاول بھٹو

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آج ’آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ‘ میں کشمیر انتخابات پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادکشمیر انتخابات میں الیکشن کمشنر اور سارا عملہ ن لیگ کا لگایا ہوا تھا تودھاندلی کیسے ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال سے اپوزیشن کو کہہ رہے ہیں کہ الیکشن ریفارمز کریں، دھاندلی کے الزامات وزیراعظم آزاد کشمیر نے وزیراعظم ہاوَس میں بیٹھ کر لگائے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹ مشین پر ہم نے پورا زورلگادیا ہے، چاہتے ہیں کہ میڈیا کے الیکشن اور بار کے الیکشن الیکٹرانک ووٹ مشین سے کرائے جائیں۔


متعلقہ خبریں