دنیا کا سب سے بڑا منہ


 31 سالہ امریکی  ٹک ٹاکر خاتون  نے دنیا میں سب سے بڑے منہ ہونے کی وجہ سے  گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ جیت لیا ہے۔ 

اس کے منہ کا گیپ 6.52 سینٹی میٹر یعنی 2.56 انچ ہے ۔۔  سمانتھا رامسڈیل ٹک ٹاکر ہیں اور بڑے منہ کی شہرت سے انہیں  17 لاکھ لوگ فالو کرتے ہیں۔

سمانتھا رامسڈیل  اپنے منہ میں پورا سیب فٹ کر سکتی ہیں اورانہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں ایک کر کے بھی دکھایا۔

مزید پڑھیں:ٹک ٹاک پھر فیس بک کو ٹکر دینے کیلئے تیار

سمانتھا رامسڈیل کا کہنا ہے کہ اس نے  جنوبی نورواک میں دانتوں کے ڈاکٹر سے منہ کی پیمائش کروائی ہے جس سے تصدیق ہوئی کہ دنیا بھرکی خواتین میں ان کا جبڑا بڑا ہے ۔

سمانتھا رامسڈیل کا کہنا تھا کہ وہ  خود کو اپنے گانوں اور مزاحیہ ویڈیوز کی وجہ سےمتعارف کرانا چاہتی تھیں۔۔۔   لیکن یہ  کبھی نہیں سوچا تھا کہ انہیں بڑے منہ کی وجہ سے اتنی شہرت بھی ملے گی۔

سمانتھا رامسڈیل کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا ایک اہم پلیٹ فارم ہے ، اس کے ذریعے  آپ اپنے خوابوں کو پورا کر سکتے ہیں ، انہوں نے خواتین کو حوصلہ  دیا کہ اگر وہ کچھ الگ کر سکتی ہیں تو سامنے آئیں۔


متعلقہ خبریں