کراچی: ملک میں چینی اور آٹے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھراضافہ ہوگیا ہے۔ یہ بات وفاقی ادارہ شماریات نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں بتائی ہے۔
پیٹرول پھر مہنگا، اوگرا کی سفارش پر قیمتیں بڑھا رہے ہیں، شہبازگل
وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے تحت چینی کی قیمت ایک روپے 55 پیسے فی کلوبڑھ گئی ہے جس کے بعد ملک میں چینی کی اوسط قیمت 105 روپے24 پیسے فی کلوتک پہنچ گئی ہے۔
ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 6 روپے 58 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا 1134 روپے58 پیسے کا ہو گیا ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ڈھائی کلو گھی کے ڈبے کی قیمت 20 روپے 57 پیسے بڑھی ہے جب کہ تیل کی قیمت میں بھی 20 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مٹن کی قیمت میں ایک ہفتے میں 2 روپے 24 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے جب کہ ٹماٹر4 روپے 46 پیسے فی کلو ، پیاز ایک روپے 5 پیسے فی کلو اور انڈے پانچ روپے 56 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے ہیں۔
مہنگائی کی وجہ سے رات کو نیند نہیں آتی، وزیراعظم عمران خان
ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ پیٹرول 5 روپے 38 پیسے اورڈیزل 2 روپے64 پیسےفی لیٹرمہنگا ہوا ہے۔ ایک ہفتے میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 172 روپے 11 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔
ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق اسی طرح چاول، بیف، گڑ، دال مسور، دودھ اور دہی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں دال مونگ، آلو، دال ماش اور دال چنا کی قیمتوں میں کمی آئی ہے اور برائلر چکن بھی 34 روپے 40 پیسے سستی ہوگیا ہے۔
بڑی عید کے ساتھ مہنگائی کی بھی آمد
ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔