بینٹلے  نے نئی فلائنگ سَپر ہائبرڈ کار متعارف کرا دی


برطانیہ کی لگژری کار میکر بینٹلے نے نئی فلائنگ سَپر ہائبرڈ کار متعارف کرا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ نئی ہائبرڈ کار اب تک کی سب سے زیادہ ماحول دوست گاڑی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گاڑی میں دو اعشاریہ نو لیٹر وی 6 پٹرول انجن اور بیٹری سے چلنے والی الیکٹرک موٹر نصب ہے۔

یہ کار گاڑی  پٹرول اور بجلی دونوں سے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے، گاڑی چار سو تیس میل فی گھنٹہ کی رفتار تک سفر کر سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں