شہباز شریف نے کشمیر پر ریفرنڈم کرانے کا وزیراعظم کا بیان مسترد کر دیا

فوٹو: فائل


قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کشمیر پر ریفرنڈم کرانے کا وزیراعظم عمران خان  کا بیان مسترد کر دیا۔ 

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ عمران نیازی آزاد کشمیر میں ریفرنڈم کی بات کر کے پاکستان کے تاریخی اور آئینی موقف سے انحراف کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  تنازع جموں و کشمیر پر پاکستان کے تاریخی موقف اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں سے ہٹ کر کوئی موقف پوری قوم مسترد کرتی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کے بیان سے وہ خدشات ثابت ہو گئے ہیں جو 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات سے قوم کے سامنے پہلے ہی آ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی مرضی اور مشاورت کے بغیر کوئی حل ان پر ٹھونسنا بھارت کی مدد کرنا اور کشمیر کاز سے غداری کے مترادف ہے۔

وزیراعظم کا کشمیر پر ریفرنڈم کا اعلان، مولانا فضل الرحمان کا ردعمل

خیال رہے کہ باغ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ کشمیر کے لوگوں کی قربانیاں ضائع نہیں ہوں گی۔

انہوں ںے کہا کہ  کشمیریوں کو ان کا حق ملے گا اور ریفرنڈم ہو گا۔ انہوں ںے کہا کہ ریفرنڈم کرائیں گے کہ کشمیری پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں یا آزاد رہنا چاہتے ہیں۔

کراچی کے عوام کو پیپلز پارٹی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم

عمران خان نے کہا کہ کہا جا رہا ہے کہ آزاد کشمیرکوصوبہ بنانا چاہتا ہوں لیکن آزاد کشمیرکوصوبہ بنانے والی بات کہاں سے آئی ؟ میں نہیں جانتا۔

انہوں ںے کہا کہ الیکشن سے پہلے ہی کہا جارہا ہے کہ دھاندلی ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیرمیں حکومت (ن) لیگ کی ہے اورالیکشن کمیشن ان کا ہے مگردھاندلی ہم کریں گے؟

وزیراعظم عمران خان نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے آج تک کوئی کام ایمانداری سے نہیں کیا جب کہ میں کرکٹ کی دنیا میں نیوٹرل ایمپائر لے کر آیا۔

انہوں ںے کہا کہ ایک سال سے الیکشن ریفارمز کے لیے دعوت دے رہا ہوں لیکن بات نہیں سن رہے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ اسی سلسلے میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے الیکشن کرانے کی تجویزدی کیونکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ڈبے چوری ہونے کی شکایات نہیں ہوں گی۔


متعلقہ خبریں