حکومتی ترجمان عید پر انداز گفتگو ،جھوٹ بولنے کی عادت کی قربانی دیں،ناصر شاہ

Nasir Shah

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومتی ترجمان عید قربان پر انداز گفتگو اور جھوٹ بولنے کی عادت کی قربانی دیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومتی ترجمانوں سے نہ خوفزدہ ہیں اور نہ ہی یہ ہمیں نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترجمانوں کے طرز عمل سے اخلاقی طور پر پاکستانی معاشرہ برباد ہو رہا ہے اور نوجوان ذہنی پسماندگی کا شکار ہو رہے ہیں۔

سندھ حکومت میں بیٹھے وڈیرے اور جاگیردار کسانوں کا پانی چراتے ہیں، میاں سومرو

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ نے سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ  سندھ میں نظام حکومت نظر نہیں آتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف حق سچ کے ساتھ کھڑی ہے، سندھ میں ہر چیز کو قابل خرید اور قابل فروخت بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق نے سندھ میں مزید رینجرز بھجوانے کیلئے پیش کش کی تاہم صوبائی حکومت نے قبول نہیں کی، امن وامان صوبائی حکومت کا معاملہ ہے جس میں وہ مکمل ناکام ہوچکی ہے۔


متعلقہ خبریں