طواف قدوم کا آغاز، ہر طرف اللھم لبیک کی صدائیں


مکہ مکرمہ: عازمین حج کی جانب سے مسجد الحرام میں ’طواف قدوم‘ کے موقع پر ہر طرف لیبک اللھم لبیک کی صدائیں بلند ہو گئیں۔ 8 ذی الحج کو عازمین منیٰ میں قیام کریں گے۔

عازمین حج کے مکہ پہنچنے کے بعد طواف قدوم کا آغاز ہو گیا۔ سماجی فاصلے کے ساتھ عازمین مسجد الحرام میں طواف قدوم کر رہے ہیں۔ چھ ہزار عازمین پر مشتمل گروپ ہر تین گھنٹے بعد طواف قدوم کرے گا۔

عازمین طواف قدوم کے بعد 8 ذی الحج کو منٰی جائیں گے۔ جہاں قیام کریں گے اور پیر کو وقوفہ عرفہ ادا کریں گے۔

منٰی میں عازمین کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ کیمپوں میں بستر لگا دیے گئے اور سینیٹائزیشن کا خاص اہتمام کیا جارہا ہے جبکہ فریضہ مقدسہ کی ادائیگی کے لیے خصوصی طور پر حج اسمارٹ کارڈ کا اجرا کیا گیا ہے۔

اس بارمنی سے میدان عرفات اور مزدلفہ کے لیے پیدل جانے کی اجازت نہیں ہے، خصوصی بس سروس کے ذریعے عازمین کو لے جایا جائے گا ۔

خیال رہے کورونا کے باعث رواں برس صرف 60 ہزارافراد حج کی سعادت حاصل کررہے ہیں ، اس موقع پر کورونا وائرس سے بچاؤ کےپیش نظر خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

رواں سال میدان عرفات سے حج کا خطبہ شیخ عبداللہ المنیع دیں گے جبکہ خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت 10 زبانوں میں نشر کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں