کرینہ اور سیف کے بیٹے کے نام پر بھارتی سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث

کرینہ اور سیف کے بیٹے کے نام پر بھارتی سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث

بالی وڈ فلم اسٹارز کرینہ کپور اور سیف علی خان کے بچوں کے ناموں پر بھارت میں سوشل میڈیا پرایک بار پر گرماگرم بحث چھڑ گئی ہے۔

بالی وڈ فلم اسٹارز کرینہ کپور اور سیف علی خان کے گھر رواں سال فروری میں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اپنے پہلے بیٹے تیمور علی خان کے نام پر ہونے والے ہنگامے کے پیشِ نظر انہوں نے اپنے دوسرے بیٹے کا نام عام رکھنے میں بہت وقت لیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اس ہفتے کرینہ کے والد رندھیر کپور نے ایک بھارتی روزنامے کو انٹرویو میں بتایا کہ ان کے  نواسے کا نام جیہہ رکھا ہے تو سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے پھر سے نفرت آمیز گفتگو کا سلسلہ شروع کر دیا۔  کسی نے جہادی کہا تو کسی نے چنگیز خان، کسی نے کہا کہ یہ مغل بادشاہ جہانگیر کے نام پر رکھا گیا ہے۔

https://www.instagram.com/p/CRUHgXpMuL-/

جہہ کا مطلب نیلے رنگ کا پرندہ ہے۔ یہ ایک پارسی نام ہے۔ جس کا مطلب ہے آنا بھی ہے۔ چند روز قبل  کرینہ کپور اور اداکار سیف علی خان نے اپنے دوسرے بیٹے کا نام  تمام خاندان والوں کی مشاورت سے ’جہہ‘ رکھا ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی فلمی جوڑے کا ایک بڑا بیٹا تیمورعلی خان ہے جس کی عمر اس وقت 4 سال ہے۔ تیمور علی خان 2016 میں اپنی پیدائش کے بعد سے ہی بھارت کا مقبول ترین بچہ بن گیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں