اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر 3 بنیادی اشیا مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹور ز پر چینی کی فی کلو قیمت میں 17 روپے کا اضافہ ہوگا۔ چینی 68 کے بجائے 85 روپے کلو دستیاب ہوگی۔
یوٹیلیٹی اسٹور ز پر20 کلو آٹے کا تھیلا مزید 150 روپے مہنگا کردیا گیا ہے۔ 20 کلو کا تھیلا 950 روپے کردیا گیا۔
اسٹور ز پر170 روپے فی کلو ملنے والا گھی 260 روپے میں دستیاب ہوگا۔ کینیا سے درآمدات کیلئے دستاویز کی تصدیق کی فیس کی چھوٹ بھی منظور کرلی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں 3 جی اور فور جی کی نیلامی اور کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری بھی دی ہے۔
ای سی سی نے پورٹ قاسم اتھارٹی کو اخراجات کی مد میں 86 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری بھی دی ہے۔