پاکستان مسئلہ افغانستان پر خصوصی کانفرنس کی میزبانی کرے گا

پاکستان مسئلہ افغانستان پر خصوصی کانفرنس کی میزبانی کرے گا

اسلام آباد: پاکستان مسئلہ افغانستان پر خصوصی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ یہ بات وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ ایک بیان میں بتائی ہے۔

برطانیہ نے طالبان حکومت کے ساتھ کام کرنے پہ رضامندی ظاہر کردی

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اس ضمن میں سابق افغان صدر حامد کرزئی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر فواد چودھری کے مطابق پاکستان کی جانب سے منعقد کی جانے والی خصوصی کانفرنس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا ہے کہ خصوصی کانفرنس میں شرکت کے لیے حامد کرزئی سمیت اہم افغان قیادت کو دعوت دی گئی ہے۔

ہم بتا رہے ہیں، افغانستان میں حالات خراب ہورہے ہیں، دنیا آنکھیں چرا رہی ہے: فواد چودھری

وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ امید ہے کہ اس کانفرنس سے افغان مسئلے کے حل کی نئی امید جاگے گی۔


متعلقہ خبریں