سعودی عرب نے کورونا کی چینی ویکسینز سائینوفارم اور سائنویک ویکسین لگوانے والوں کو اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب ان افراد کو اپنے ملک داخلے کی اجازت دے گا جنہیں سائینوفارم اور سائنویک کی دو دو خوراکیں اور سعودی حکومت کی جانب سے منظور شدہ بوسٹر ویکسین لگ چکی ہو۔
رپورٹ کے مطابق بوسٹر ویکسین میں ( فائزر، موڈرنا، آسٹرازینکا اور جانسن اینڈ جانسن) کی ویکسین شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مسافروں کو سعودی عرب میں داخل ہونے سے 72 گھنٹے قبل ویکسینشن سرٹیفکیٹ دکھانا ہو گا۔
سعودی عرب جانیوالےمسافروں کیلئےگائیڈ لائنز جاری
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی عرب جانیوالے غیرملکی مسافروں کیلئے گائیڈ لائنز جاری کی تھیں۔
سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق غیرملکی مسافر سعودی عرب آمد سے قبل حفاظتی ٹیکوں کے ڈیٹا کی رجسٹریشن مکمل کرائیں گے۔
ایئرلائنزویکسی نیشن سے متعلق ڈیٹا ویب سائٹ پر درج کرنالازمی یقینی بنائیں۔ ایئرلائنز مسافروں کے ڈیٹا اندراج کا مختلف طریقوں سے تصدیق یقینی بنائے
موبائل فون پر تصدیقی پیغام اور رجسٹریشن نمبر سرٹیفکیٹ سے ڈیٹا اندراج کی تصدیق کی جاسکتی ہے۔ رجسٹریشن ویب سائٹ پر پاسپورٹ نمبر درج کرکے بھی ڈیٹا اندراج کا معلوم کیا جاسکتا ہے۔